Skip to content

سبق ۰۲ — اسلام کی تعریف

تم کون ہو؟

جواب: ہم مسلمان ہیں۔

مسلمان کسے کہتے ہیں؟

جواب: دین اسلام کی پیروی کرنے والے کو مسلمان کہتے ہیں۔

اسلام کی بنیاد کن چیزوں پر ہے؟

جواب: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ ۱۔ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیںاور حضرت محمد ﷺ اللہ کے خاص بندے اور رسول ہیں۔ ۲۔نماز قائم کرنا ۳۔زکوٰۃ دینا ۴۔ حج کرنا ۵۔ ماہ رمضان کے روزے رکھنا۔

اسلام کا کلمہ کیا ہے؟

جواب: اسلام کا کلمہ یہ ہے : لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ o۔ (ﷺ )