Skip to content

سبق ۲۳ — اچھی اچھی دعائیں

وضو کی دعائیں

۱۔ کلی کرتے وقت:

اللھم اعنی علٰی ذکرک و شکرک وحسن عبادتک

ترجمہ: اے اللہ تو میری مدد کر، میں تیرا ذکر و شکر کروں اور تیری اچھی عبادت کروں۔

۲۔ ناک میں پانی ڈالتے وقت:

اللھم ارحنی رائحۃ الجنۃ و لا ترحنی راحۃ النار

ترجمہ: اے اللہ تو مجھ کو جنت کی خوشبو سونگھا اور جہنم کی بو سے بچا۔

۳۔ منہ دھوتے وقت:

اللھم بیض وجھی یوم تبیض وجوہٌ وتسود وجوہٌ

ترجمہ: اے اللہ تو میرا منہ اجالا کر جس دن کچھ منہ سفید ہوں گے اور کچھ سیاہ۔

۴۔ داہنا ہاتھ دھوتے وقت:

اللھم اعطنی کتابی بیمینی وحاسبنی حسابایسرا

ترجمہ: اے اللہ تو میرا نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں دینا اور مجھ سے آسان حساب کرنا۔

۵۔ بایاں ہاتھ دھوتے وقت:

اللھم لا تعطنی کتابی بشمالی ولا من ورآ ئِ ظھری

ترجمہ: اے اللہ تو میرا نامۂ اعمال نہ بائیں ہاتھ میں دے اور نہ پیٹھ کے پیچھے سے۔

۶۔ سر کا مسح کرتے وقت:

اللھم اظلنی تحت عرشک یوم لاظل الا ظل عرشک

ترجمہ: اے اللہ تو مجھے اپنے عرش کے سایہ میں رکھ جس دن تیرے عرش کے سایہ کے سوا کہیں سایہ نہ ہوگا۔

۷۔ کانوں کا مسح کرتے وقت:

اللھم اجعلنی من الذین یستمعون القول فیتبعون احسنۃ

ترجمہ: اے اللہ تو مجھے ان لوگوں میں کر دے جو بات سنتے ہیں اور اچھی بات پر عمل کرتے ہیں۔

۸۔ گردن کا مسح کرتے وقت:

اللھم اعتق رقبتی من النار

ترجمہ: اے اللہ تو میری گردن آگ سے آزاد کر دے۔

۹۔ داہنا قدم دھوتے وقت:

اللھم ثبت قدمی علی الصراط یوم تزل الاقدام

ترجمہ: اے اللہ میرا قدم پل صراط پر ثابت رکھ جس دن اس پر قدم پھسلیں گے۔

۱۰۔ بایاں پائوں دھوتے وقت:

اللھم اجعل ذنبی مغفورا و سعیی مشکورا و تجارتی لن تبور

ترجمہ: اے اللہ میرے گناہ بخش دے اور میری کوشش بار آور کر میری تجارت ہلاک نہ ہو۔

۱۱۔ وضو سے فارغ ہوتے ہی:

اللھم اجعلنی من المتطھرین

ترجمہ: اے اللہ تو مجھے توبہ کرنے والوں اور پاک لوگوں میں کر دے۔

دیگر دعائیں

۱۱۲۔ کھڑے ہو کر اور آسمان کی طرف منہ کرکے:

سبحٰنک اللھم وبحمدک اشھد ان لا اٰلہ الا انت استغفرک و اتوب الیک

ترجمہ: تو پاک ہے اے اللہ ! اور میں تیری حمد کرتا ہوں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تجھ سے معافی چاہتا اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔