والقدر خیرہ وشرہ من اللہ تعالیٰ
اور (میں ایمان لایا) اس پر کہ تقدیر کی بھلائی، برائی اللہ کی طرف سے ہے ۔
تقدیر کسے کہتے ہیں؟
جواب: دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے اور بندے جو کچھ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے علم ازلی سے اسے جانا اور لکھ دیا، اسی کا نام تقدیر ہے۔
کیا تقدیر کے موافق کا م کرنے پر آدمی مجبور ہوتا ہے؟
جواب: نہیں ، یہ بات نہیں کہ جیسا اس نے لکھ دیا ویسا ہم کو کرنا پڑتا ہے، بلکہ جیسا ہم کرنے والے تھے ویسا اس نے لکھ دیا ویسا ہم کو کرنا پڑتا ہے، اس کے علم یا لکھ دینے نے کسی کو مجبور نہیں کر دیا۔ اللہ تعالیٰ نے بندے کو اختیار دیا ہے، ایک کام چاہے کرے چاہے نہ کرے۔ اس کے ساتھ ہی عقل بھی دی ہے کہ بھلے برے ۔ نفع نقصان کو پہچان سکے۔ آدمی پتھر کی طرح بے حس تو نہیں ہے۔
تقدیر کا انکار کرنے والے کون ہیں؟
جواب: تقدیرکا انکار کرنے والوں کو نبی ﷺ نے اس امت کا مجوسی بتایا ہے۔