پانچوں نمازوں کے بعد
ہر نماز کے بعد تین بار استغفار کرے اور آیت الکرسی اور تینوں قل ایک ایک بار (قل ھواللہ، قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ برب الناس) پڑھے اور سبحان اللہ ۳۳ بار الحمد اللہ ۳۳ بار اور اللہ اکبر۳۴ بار اور آخر میں لآ الٰہ الا اللہ وحدہٗ لا شریک لہٗ لہ الملک ولہ الحمد وھو علیٰ کل شی قدیر ایک بار پڑھے، اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔
استغفار یہ ہے: استغفراللہ الذی لآ الٰہ الا ھو الحی القیوم و اتوب الیہ ط
اور پیشانی یعنی سر کے اگلے حصے پر داہنا ہاتھ رکھ کر پڑھے بسم اللہ الذی لآ الٰہ الا ھو الرحمن الرحیم اللھم اذھب عنی الھم والحزنط اور ہاتھ کھینچ کر ماتھے تک لائے ، ہر غم و پریشانی سے بچے۔
واٰخردعوٰمنا ان الحمد اللہ ربع العٰلمین وصلی اللہ تعالیٰ علیٰ سیدنا و مولٰنا محمد واٰلہ وصحبہ واٰبنہ وحذبہ اجمعین برحمتک یا رحم الرحمین ط