سوتے سے اٹھو تو یہ دعا پڑھو:
الحمد للہ الذی احیانا بعد مآ اما تنا والیہ النشور
سب تعریف اس اللہ کو جس نے ہمیں موت کے بعد زندگی دی اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔
کھانے سے پہلے کی دعا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم اللھم بارک لنا فیہ و ابدلنا خیرا منہ
اللہ کے نام سے جو بہت بڑا رحیم اور رحم کرنے والا ہے۔ الٰہی! اس میں ہمارے لیے برکت اتار اور ہمیں اس سے بہتر دے۔
کھانے کے بعد کی دعا:
الحمد للہ الذی اطعمنا وجعلنا من المسلمین
سب تعریف اس اللہ کو جس نے ہمیں کھانے اور پینے کو دیا اور مسلمان بنا دیا۔
نیا کپڑا پہننے کی دعا:
الحمد للہ الذی کسانی ھٰذا ورزقنیہ من غیر حول منی ولا قوۃ
سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے جس نے ہمیں یہ لباس پہنایا اور ہماری طاقت کے بغیر ہمیں عطا فرمایا۔
آئینہ دیکھنے کی دعا:
اللھم بیض وجہی یوم تبیض وجوہ وتسودو وجوہ
الٰہی میرا منہ اجلا کر جس دن کچھ منہ اجالے ہوں اور کچھ سیاہ۔
سرمہ لگانے کی دعا:
اللھم متعنی باسمع والبصر
الٰہی مجھے سننے اور دیکھنے سے بہر ہ مند کر۔
ہر نماز کے بعد کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت پڑھو بڑا ثواب پائو گے.
لا إله إلا الله محمد رسول الله
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں
أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں
جب اپنی یا کسی مسلمان بھائی کی کوئی چیز دیکھو اور پسند آئے تو برکت کی دعا کرو اور کہو:
تبارک اللہ احسن الخٰلقین اللھم بارک لہ فیہ ولا تضرہ
اللہ برکت کرکے جو کہ احسن الخالقین ہے الے الٰہی! اسے اس میں برکت دے کہ یہ نقصان نہ پہنچائے۔ یا اردو میں کہہ دو ''اللہ برکت کرے'' اس طرح نظر نہیں لگے گی۔
جب کوئی ایسی چیز دیکھو جو تمھیں نا پسند آئے یعنی تم برُا شگون پائو تو یہ دعا پڑھو:
اللھم لا یاتی الحسنات الا انت ولا یدفع السیات الا انت ولا حول ولا قوۃ الا باللہ
الٰہی! تیرے سوا بھلائی دینے والا کوئی نہیں ہے اور تیرے سوا کوئی برائی ٹالنے والا نہیں اور ساری طاقت اور قوت اللہ ہی کے لیے ہے۔
کسی کو بیماری یا مصیبت میں مبتلا دیکھو تو یہ دعا پڑھو:
الحمد للہ الذی عافا نی مما ابتلاک بہٖ وفضلنی علٰی کثیر ممن خلق تفضیلا
اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اس چیز سے نجات دی جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت بخشی۔
میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوٰۃ والسلام
دُعائے خیر
دنیا میں ہر آفت سے بچانا مولیٰ عقبے میں نہ کچھ رنج دکھانا مولیٰ بیٹھوں جود ر پاک پیمبر کے حضور ایمان پر اس وقت اٹھانا مولیٰ تمّت واٰٰ خر د عو انا ان الحمد للہ رب العٰلمین وصلی اللہ تعالیٰ علٰی خیر خلقہٖ سیدنا محمد واٰ لہٖ واصحابہٖ اجمعین برحمتک یا ارحم الراحمین ط
العبد محمد خلیل خاں القادری البرکاتی المارھروی عفی عنہ مدرس مدرسہ احسن البرکات حیدر آباد پاکستان