Skip to content

سبق ۱۸ — اچھّی اچھّی دُعائیں

اچھّی اچھّی دُعائیں

۱۔ بازار میںجائے تو یہ دعا پڑھے:

اللھم انی اسئلک خیر ھٰذا السوق وغیر ما فیھا و اعوذبک من شرھا وشرما فیھا o

ترجمہ: اور جسے یہ دعا یاد نہ ہو وہ چوتھا کلمہ ہی پڑھ لے ، شر سے محفوظ رہے گا۔

۲۔ دوسرے کے گھر کھانا کھائے تو یہ دعا پڑھے:

اللھم بارک لھم فیما رزقتھم و اغفر لھم وارحمہمo

۳۔ مریض کی عیادت کو جائے تو اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھے اور کہے:

لابأ طھورٌ ان شآ ء اللہ تعالیٰo

۴۔ غیر مسلموں کی عبادت گاہوں یاسنکھ وغیرہ کی آواز سن کر یہ دعا پڑھے:

اشھد ان لآ الٰہ الا اللہ وحدہٗ لا شریک لہٗ لا نعبدو لا نستعین الا ایاہٗo

۵۔ جب کسی سواری پر بیٹھے تو یہ دعا پڑھے:

سبحٰن الذی سخر لنا ھٰذ وما کنا لہٗ مقرنین و انآ الٰی ربنا لمنقلبونo

۶۔ جب کسی ایسے آدمی کو دیکھے جو بَلا میں مبتلا ہے تو یہ دعا پڑھے:

الحمد للہ الذی عافانی ممن ابتلاک بہٖ وفضلنی علٰی کثیر ممن خلق تفصیلاo

۷۔ جب دریا میں سوار ہو تو یہ دعا پڑھے:

بسم اللہ مجرٖھا ومرسٰھا ان ربی لغفورٌ رحمیمٌo

۸۔ جب کسی منزل پر پہنچے تو یہ دعا پڑھے:

اللھم انزلنی منز لا مبار کاو انت خیر المنزلین o

۹۔ جب اس بستی پر نظر پڑے جس میں ٹھہرنا چاہتا ہے تو یہ دعا پڑھے:

اللھم انا نسئلک خیر ھٰذا القریۃ وخیر اھلھا وخیر ما فیھا ونعوذبک من شر ھٰذہ القریۃ وشر اھلھا وشر ما فیھا o

۱۰۔ جب کسی مشکل میںمدد کی ضرورت ہو تو تین بار کہے:

یا عباد اللہ اعینونی o

ترجمہ: غیب سے مدد ہوگی

۱۱۔ اگر دشمن یا راہزن کا ڈر ہو تو لایلاف پڑ ـھے :

۱۲۔ جب غم و پریشانی لاحق ہو تو یہ دعا پڑھے:

لآ الٰہ الا اللہ العظیم الحلیم o لآ الٰہ الا اللہ رب العرش العظیم o لآ الٰہ الا اللہ رب السمٰوٰت والارض o

حرفِ آخر

یہ مانا میرے جرموں کی نہیں ہے کوئی حد شاہا مجھے تسلیم اپنی ہر خطاء بے ردّد کدّ شاہا مگر تم چاہو تو ہر جرم نیکی سے بدل جائے کہ دیوانِ شفاعت میں تو ہے ایسی بھی مَد شاہا


ان تمام حضرات سے جو اس سلسلہ سے فائدہ حاصل کریں اس ہیچمد ان کی التجا ہے کہ وہ صمیمِ قلب سے اس فقیر کے لیے حُسنِ خاتمہ اور مغفرتِ ذنوب کی دُعا کریں۔ مولیٰ تبارک و تعالیٰ ان کو اور فقیر کو صراطِ مستقیم پر قائم رکھّے اور اتّباعِ نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین!

واٰخر دعوٰنا ان الحمد للہ رب العٰلمین وصلی اللہ تعالٰی علٰی خیر خلقہٖ سیدنا ومولٰنا محمد واٰلہٖ وصحبہٖ وابنہٖ وحزبہٖ اجمعین برحمتک یآ ارحم الراحمین o

العبد محمد خلیل خاں القادری البرکاتی المارہروی عفی عنہ مدرسہ احسن البرکات حیدر آباد ۔پاکستان